کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: عشر کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ زمین سے نکلنے والی کم چیز میں بھی عشر ہے جیسا کہ زیادہ میں ہوتا ہے
حدیث نمبر: 3276
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ يَحِيَى الْحَسَّانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحِيَى الْمَازِنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَحِلُّ فِي الْبُرِّ وَالتَّمْرِ زَكَاةٌ حَتَّى يَبْلُغَ خَمْسَةَ أَوْسُقٍ ، وَلا يَحِلُّ فِي الُوَرِقِ زَكَاةٌ حَتَّى يَبْلُغَ خَمْسَ أَوَاقٍ ، وَلا يَحِلُّ فِي الإِبِلِ زَكَاةٌ حَتَّى يَبْلُغَ خَمْسَ ذَوْدٍ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” گندم اور کھجور میں اس وقت تک زکوۃ لازم نہیں ہوتی جب تک وہ پانچ وسق نہ ہو جائے۔ چاندی میں اس وقت تک زکوۃ لازم نہیں ہوتی جب تک اس کی تعداد پانچ اوقیہ نہ ہو جائے۔ اونٹوں میں اس وقت تک زکوۃ لازم نہیں ہوتی جب تک وہ پانچ اونٹ نہ ہو جائیں۔ “