کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: عشر کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ زمین سے نکلنے والی چیز میں عشر ہے، چاہے وہ کم ہو یا زیادہ
حدیث نمبر: 3275
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، وَسُفِيَانُ ، وَمَالِكٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحِيَى بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ ، وَلا فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ ، وَلا فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” پانچ اوقیہ سے کم (چاندی) میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی اور نہ ہی پانچ وسق سے کم (اناج) میں زکوۃ لازم ہوتی ہے اور نہ ہی پانچ سے کم اونٹوں میں زکوۃ لازم ہوتی ہے۔ “