کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: زکاۃ کے فرض ہونے کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی امراء کے لیے زکوٰۃ جمع کرنے والا بنے
حدیث نمبر: 3270
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحِيَى بْنِ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنِي يَحِيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ مُصَدِّقًا ، وَقَالَ : " إِيَّاكَ يَا سَعْدُ أَنْ تَجِيءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِبَعِيرٍ لَهُ رُغَاءٌ " ، فَقَالَ : لا أَجِدُهُ وَلا أَجِيءُ بِهِ ، فَأَعْفَاهُ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد بن عبادہ کو زکوۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سعد! اس چیز سے بچنے کی کوشش کرنا کہ تم قیامت کے دن ایسا اونٹ ساتھ لے کر آؤ جو آواز نکال رہا ہو انہوں نے عرض کی: نہ، تو میں اسے پاتا ہوں اور نہ ہی میں اسے لے کر آؤں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ذمہ داری نہیں دی۔