کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: زکاۃ نہ دینے والے کے لیے وعید کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو سننے والوں کو یہ وہم دلاتا ہے کہ مسلمان کے لیے لازم نہیں کہ وہ اس دنیا سے کچھ چھوڑ کر مرے
حدیث نمبر: 3264
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَحِيَى الْقَطَّانِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنَ الأَكُوَعِ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِجِنَازَةٍ ، فَقَالُوا : صَلِّ عَلَيْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " هَلْ تَرَكَ عَلَيْهِ دَيْنًا ؟ " ، قَالُوا : لا ، قَالَ : " فَهَلْ تَرَكَ مِنْ شَيْءٍ ؟ " قَالُوا : ثَلاثَةُ دَنَانِيرَ ، قَالَ : " ثَلاثُ كَيَّاتٍ " ، ثُمَّ أُتِيَ بِالثَّانِيَةِ ، فَقَالُوا : يَا نَبِيَّ اللَّهِ صَلِّ عَلَيْهَا ، قَالَ : " هَلْ تَرَكَ مِنْ دَيْنٍ ؟ " قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : " فَهَلْ تَرَكَ مِنْ شَيْءٍ ؟ " قَالُوا : لا ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو قَتَادَةَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَيَّ دَيْنُهُ ، قَالَ : " فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا ایک جنازہ لایا گیا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کریں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس نے کوئی قرض چھوڑا ہے انہوں نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس نے کوئی چیز چھوڑی ہے۔ انہوں نے جواب دیا: تین دینار۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین ایسی چیزیں جن سے داغ لگایا جائے گا۔ ایک اور جنازہ آیا لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نماز جنازہ ادا کیجئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس نے کوئی قرض چھوڑا ہے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس نے کوئی چیز چھوڑی ہے۔ لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں۔ انصار میں سے ایک صاحب جن کا نام سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ تھا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اس کے قرض کی ادائیگی میرے ذمے ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔