کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: زکاۃ نہ دینے والے کے لیے وعید کا بیان - اس بات کا بیان کہ جو شخص خزانہ چھوڑ جائے وہ قیامت کے دن اس سے پناہ مانگتا ہے
حدیث نمبر: 3258
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَكُونُ كَنْزُ أَحَدِكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ ، يَتْبَعُ صَاحِبَهُ وَهُوَ يَتَعَوَّذُ مِنْهُ ، فَلا يَزَالُ يَتْبَعُهُ حَتَّى يُلْقِمَهُ أُصْبُعَهُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” تم میں سے کسی ایک شخص کا خزانہ قیامت کے دن گنجے سانپ کی شکل میں آئے گا وہ اپنے مالک کے پیچھے جائے گا وہ مالک اس سے بچنے کی کوشش کرے گا، لیکن وہ اس کے پیچھے رہے گا، یہاں تک کہ وہ اپنی انگلیاں اس (سانپ) کے منہ میں دیدے گا۔ “