کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: زکاۃ نہ دینے والے کے لیے وعید کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ دینے سے انکار کرنے والے اور ہجرت کے بعد اعرابی بن کر مرتد ہونے والے پر لعنت کی
حدیث نمبر: 3252
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفِيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَ : " آكُلُ الرِّبَا وَمُوكِلُهُ وَكَاتِبُهُ وَشَاهِدَاهُ إِذَا عَلِمُوا بِهِ ، وَالُوَاشِمَةُ وَالْمُسْتَوْشِمَةُ لِلْحُسْنِ ، وَلاوِي الصَّدَقَةِ ، وَالْمُرْتَدُّ أَعْرَابِيًّا بَعْدَ هِجْرَتِهِ مَلْعُونُونَ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سود کھانے والا، اسے کھلانے والا، اسے لکھنے والا، اس کے دونوں گواہ جب یہ عمل کریں اور جسم گودنے والی عورت اور خوبصورتی کے لیے گودوانے والی عورت اور زکوۃ میں خیانت کرنے والا اور ہجرت کرنے کے بعد مرتد ہونے والا دیہاتی، یہ سب سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی، قیامت کے دن ملعون ہوں گے۔