کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حرص اور اس سے متعلق امور کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ اللہ جل وعلا نے بوڑھوں میں اس فانی دنیا پر زیادہ حرص رکھی
حدیث نمبر: 3230
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَلْبُ الْكَبِيرِ شَابَ عَلَى حُبِّ اثْنَتَيْنِ : عَلَى حُبِّ الْحَيَاةِ ، وَحُبِّ الْمَالِ " ، قَالَ ابْنُ عَرَفَةَ : وَأَنَا وَاحِدٌ مِنْهُمْ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” بڑی عمر کے شخص کا دل بھی دو چیزوں کی محبت میں جوان رہتا ہے زندگی کی محبت میں اور مال کی محبت میں“ ابن عرفہ نامی راوی کہتے ہیں: میں بھی ان لوگوں میں سے ایک ہوں۔