کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حلال طریقے سے مال جمع کرنے اور اس سے متعلق امور کا بیان - اس خبر کا ذکر جو حدیث کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ یہ ابو ہریرہ کی ہمارے بیان کردہ خبر کے مخالف ہے
حدیث نمبر: 3217
أَخْبَرَنَا الْرِيَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الأَحُوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَحْنُ الآخِرُونَ وَالأَوَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَإِنَّ الأَكْثَرِينَ هُمُ الأَسْفَلُونَ ، إِلا مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ ، وَمِنْ خَلْفِهِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ ، وَيَحْثِي بِثَوْبِهِ " .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” (دنیا میں آنے کے حساب سے) ہم آخر والے ہیں، لیکن قیامت کے دن پہلے والے ہوں گے (دنیا میں مال و دولت کے اعتبار سے) کثرت والے لوگ (آخرت میں اجر و ثواب کے اعتبار سے) کم حیثیت کے مالک ہوں گے، ماسوائے اس شخص کے، جو اپنے دائیں طرف اپنے بائیں طرف اپنے پیچھے اپنے آگے اس طرح اور اس طرح کہے اور اپنے کپڑے کو پھیلائے (یعنی اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرے) “