کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حلال طریقے سے مال جمع کرنے اور اس سے متعلق امور کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ وہ شرائط جن سے آدمی مال لے تو اس میں برکت ہوتی ہے
حدیث نمبر: 3215
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ الدُّنِيَا خَضِرَةٌ حُلُوَةٌ ، فَمَنْ أَعْطَيْنَاهُ مِنْهَا شَيْئًا بِطِيبِ نَفْسٍ مِنَّا ، وَحَسَنِ طُعْمَةٍ مِنْهُ ، مِنْ غَيْرِ شَرِهِ نَفْسٍ ، بُورِكَ لَهُ فِيهِ ، وَمَنْ أَعْطَيْنَاهُ مِنْهَا شَيْئًا بِغَيْرِ طِيبِ نَفْسٍ مِنَّا ، وَحَسَنِ طُعْمَةٍ مِنْهُ ، وَإِشْرَافِ نَفْسٍ ، كَانَ غَيْرَ مُبَارَكٍ لَهُ فِيهِ " .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: بے شک دنیا سر سبز اور میٹھی ہے ہم اس میں سے جو چیز اپنی خوشی کے ساتھ اور لینے والے کے لالچ کے بغیر اسے دیں جس میں اس کے نفس کی برائی نہ ہو، تو اس چیز میں اس شخص کے لیے برکت رکھی جائے گی اور جسے ہم اپنی خوشی کے بغیر اسے دیں اور اس میں اس کا لالچ بھی شامل ہو، تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں ہو گی۔