کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حلال طریقے سے مال جمع کرنے اور اس سے متعلق امور کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اپنے مال کا کچھ حصہ جمع کرے کیونکہ اللہ جل وعلا اس پر جو مال جمع کرتا ہے اسے وعید سناتا ہے
حدیث نمبر: 3209
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، وَفَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، وَكَانَتْ إِذَا أَنْفَقَتْ شَيْئًا تُحْصِي ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْفِقِي وَلا تُحْصِي ، فَيُحْصِيَ اللَّهُ عَلَيْكِ ، وَلا تُوعِي فَيُوعِيَ اللَّهُ عَلَيْكِ " .
سیده اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: وہ جب کوئی چیز خرچ کرتی تھیں تو اس کی گنتی کیا کرتی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم گنتی کیے بغیر خرچ کیا کرو ورنہاللہ تعالیٰ بھی تمہیں گن کر عطا کرے گا اور تم (رقم کی تھیلی کا) منہ بند نہ رکھا کرو، ورنہاللہ تعالیٰ بھی تمہیں دیتے ہوئے (رقم کی تھیلی کا) منہ بند کر لے گا۔