کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خوف یا جنگ کے حالات میں نماز ادا کرنے کا طریقہ اور اس کے احکام - صلاة الخوف کے تیسرے نوع کا ذکر
حدیث نمبر: 2874
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ صَلاةَ الْخَوْفِ ، فَرَكَعَ بِهِمَا جَمِيعًا ، ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَالصَّفُّ الَّذِي يَلُونَهُ وَالآخَرُونَ قِيَامٌ حَتَّى نَهَضَ ، ثُمَّ سَجَدَ أُولَئِكَ بِأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ ، ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُتَقَدِّمُ فَرَكَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَالصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ ، فَلَمَّا رَفَعُوا رُؤُوسَهُمْ ، سَجَدَ أُولَئِكَ سَجْدَتَيْنِ كُلُّهُمْ قَدْ رَكَعَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَسَجَدَتْ لأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ ، وَكَانَ الْعَدُوُّ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نماز خوف پڑھائی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب کے ساتھ رکوع کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں گئے، تو وہ سب بھی سجدے میں گئے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب موجود تھے، جب دوسرے لوگ کھڑے رہے، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، تو ان لوگوں نے بذات خود دو مرتبہ سجدہ کیا، پھر آگے والی صف پیچھے ہٹ گئی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں گئے، تو وہ صف بھی رکوع میں گئی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کھڑی ہوئی تھی ان لوگوں نے اپنا سر اٹھایا اور ان لوگوں نے دو سجدے کیے تو ان سب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ رکوع کیا ان سب لوگوں نے بذات خود دو سجدے کیے اس وقت دشمن قبلہ کی سمت میں موجود تھا۔