کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خوف یا جنگ کے حالات میں نماز ادا کرنے کا طریقہ اور اس کے احکام - اس خوف کی کیفیت کا ذکر جب مسلمانوں اور اللہ کے دشمن کافروں کا آمنا سامنا ہو
حدیث نمبر: 2868
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " فَرَضَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا الصَّلاةَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا ، وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ ، وَفِي الْخَوْفِ رَكْعَةً " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی کی زبانی نماز کا حکم فرض قرار دیا ہے، جو حضر میں چار رکعات ہوں گی سفر میں دو رکعات ہوں گی اور خوف کے عالم میں ایک رکعت ہو گی۔