کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: بارش کے لیے طلب بارش کی نماز کا بیان - اس بات کا ذکر جو امام کے لیے مستحب ہے کہ جب وہ استسقاء کرے تو اپنے خطبہ میں اپنا رداء الٹ دے
حدیث نمبر: 2866
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ الْمَازِنِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَمَّهُ ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَوْمًا يَسْتَسْقِي ، فَحَوَّلَ إِلَى النَّاسِ ظَهْرَهُ ، وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ " .
عباد بن تمیم بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے چچا کو سنا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز استسقاء ادا کرنے کے لیے تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی طرف پشت کر لی اور قبلہ کی طرف رخ کیا، اور پھر چادر کو الٹایا اور دو رکعات ادا کیں۔