کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: عید الفطر اور عید الأضحیٰ کا بیان - اس بات کا بیان کہ اگر حائضہ عورتیں مسلمانوں کی عیدوں میں شرکت کریں تو انہیں مصلی سے الگ رہنا چاہیے
حدیث نمبر: 2817
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يُخْرِجُ الْعَوَاتِقَ ، وَذَوَاتِ الْخُدُورِ ، وَالْحُيَّضَ يَوْمَ الْعِيدِ ، فَأَمَّا الْحُيَّضُ ، فَيَعْتَزِلْنَ الْمُصَلَّى ، وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ ، فَقَالَتْ إِحْدَاهُنَّ : فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لإِحْدَانَا جِلْبَابٌ ؟ قَالَ : " لِتُعِرْهَا جِلْبَابِهَا " .
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن کنواری لڑکیوں اور پردہ دار خواتین اور حیض والی خواتین کو بھی (عیدگاہ کی طرف) لے جاتے تھے، جہاں تک حیض والی خواتین کا تعلق ہے وہ نماز سے الگ رہتی تھیں وہ بھلائی اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوتی تھیں۔ کسی خاتون نے عرض کی: اگر ہم میں سے کسی کے پاس چادر نہ ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی دوسری عورت اسے اپنی چادر دیدے۔