کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: عید الفطر اور عید الأضحیٰ کا بیان - اس بات کا ذکر جو آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ عید کے دن مصلی جانے اور واپس آنے کے لیے مختلف راستوں کا استعمال کرے
حدیث نمبر: 2815
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذَا خَرَجَ إِلَى الْعِيدَيْنِ رَجَعَ فِي غَيْرِ الطَّرِيقِ الَّذِي خَرَجَ مِنْهُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب عیدین کے لیے تشریف لے جاتے تھے، تو واپسی پر اس سے مختلف راستے سے آتے تھے جس سے آپ گئے تھے۔