کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: عید الفطر اور عید الأضحیٰ کا بیان - اس بات کا ذکر جو آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ عید الفطر کے دن نکلنے سے پہلے کھانا کھائے اور عید الاضحیٰ کے دن مصلی سے واپسی تک کھانا مؤخر کرے
حدیث نمبر: 2812
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ثَوَابُ بْنُ عُتْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ لا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ ، وَلا يَطْعَمُ يَوْمَ النَّحْرِ حَتَّى يَنْحَرَ " .
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے دن اس وقت تک (گھر سے) تشریف نہیں لے جاتے تھے جب تک کچھ کھا نہیں لیتے تھے اور قربانی کے دن اس وقت تک کچھ نہیں کھاتے تھے جب تک قربانی نہیں کر لیتے تھے۔