کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جمعہ کی نماز کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنے پر کیا کہتے تھے
حدیث نمبر: 2803
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ ، ثُمَّ يَجْلِسُ ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ ، فَيَجْلِسُ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ يَقْرَأُ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ ، وَيُذَكِّرُ النَّاسَ " .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر خطبہ دیتے تھے، پھر آپ تشریف فرما ہو جاتے تھے، پھر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے۔ آپ دو خطبوں کے درمیان بیٹھتے تھے آپ (خطبے کے دوران)اللہ تعالیٰ کی کتاب (کی آیات) تلاوت کرتے تھے اور لوگوں کی وعظ و نصیحت کرتے تھے۔