کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جمعہ کی نماز کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ خطیب اپنے خطبہ میں ضرورت پڑنے پر جس سے چاہے بات کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 2800
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " جَاءَ أَبِي وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَخْطُبُ ، فَقَامَ فِي الشَّمْسِ ، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَتَحَوَّلَ إِلَى الظِّلِّ " .
قیس بن ابوحازم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ میرے والد (مسجد میں) آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ دے رہے تھے (میرے والد) دھوپ میں کھڑے ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، وہ سائے میں آ جائیں۔