کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جمعہ کی نماز کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ جمعہ کی نماز اصل میں چار رکعت ہے، نہ کہ دو رکعت
حدیث نمبر: 2783
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ زَبِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عُمَرَ ، قال : " صَلاةُ السَّفَرِ ، وَصَلاةُ الْفِطْرِ ، وَصَلاةُ الأَضْحَى ، وَصَلاةُ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَانِ تَمَامٌ ، غَيْرُ قَصْرٍ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں سفر کی نماز، عیدالفطر کی نماز، عیدالاضحی کی نماز اور جمعہ کی نماز دو رکعات ہوتی ہیں اور یہ مکمل نماز ہے اس میں قصر نہیں ہے یہ بات تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ثابت ہے۔