کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: جمعہ کی نماز کا بیان - اس خبر کا ذکر جو ہمارے قول "جو غسل کرے اور غسل کیا جائے" کی تشریح کی صحت کی دلیل ہے
حدیث نمبر: 2782
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ طَاوُسٍ الْيَمَانِيِّ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ : زَعَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " اغْتَسِلُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، وَاغْسِلُوا رُؤُوسَكُمْ إِلا أَنْ تَكُونُوا جُنُبًا ، وَمَسُّوا مِنَ الطِّيبِ " ، قَالَ : فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَمَّا الطِّيبُ فَلا أَدْرِي ، وَأَمَّا الْغُسْلُ فَنَعَمْ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : قَوْلُهُ " إِلا أَنْ تَكُونُوا جُنُبًا " ، فِيهِ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ الاغْتِسَالَ مِنَ الْجَنَابَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بَعْدَ انْفِجَارِ الصُّبْحِ يُجْزِئُ عَنِ الاغْتِسَالِ لِلْجُمُعَةِ ، وَفِيهِ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ غُسْلَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ لَيْسَ بِفَرْضٍ ، إِذْ لَوْ كَانَ فَرْضًا لَمْ يُجْزِئْ أَحَدُهُمَا عَنِ الآخَرِ .
طاؤس یمانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: لوگ یہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ” تم لوگ جمعہ کے دن غسل کرو اور اپنے سر کو دھو لو، ماسوائے اس کے، تم جنبی ہو اور تم خوشبو بھی لگاؤ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جہاں تک خوشبو کا تعلق ہے اس کے بارے میں مجھے معلوم نہیں ہے جہاں تک غسل کا تعلق ہے تو یہ بات ٹھیک ہے ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے کہ ” ماسوائے اس کے کہ تم جنبی ہو “ اس میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ جمعہ کے دن غسل جنابت کرنا جبکہ وہ صبح صادق ہو جانے کے بعد ہو یہ جمعہ کے لیے غسل کرنے کی جگہ کافی ہو گا۔ اس میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ جمعہ کے دن غسل کرنا فرض نہیں ہے کیونکہ اگر یہ فرض ہوتا تو ان دونوں میں سے کوئی ایک غسل دوسرے کی جگہ کافی نہ ہوتا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصلاة / حدیث: 2782
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الترغيب» (692): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 2771»