کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جمعہ کی نماز کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ آدمی دو صاف کپڑے رکھے اور انہیں صرف جمعہ کے دن پہنے اگر اللہ جل وعلا نے اس پر نعمت عطا کی ہو
حدیث نمبر: 2777
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَرَأَى عَلَيْهِمْ ثِيَابَ النِّمَارِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدَ سَعَةً أَنْ يَتَّخِذَ ثَوْبَيْنِ لِجُمُعَتِهِ سِوَى ثَوْبَيْ مِهْنَتِهِ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن خطبہ دیا۔ آپ نے لوگوں کے جسموں پر کام کاج والے کپڑے دیکھے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” تم میں سے کسی پر کوئی (حرج) نہیں ہو گا اگر اس کے پاس گنجائش ہو، تو وہ جمعہ کے لیے دو کپڑے پہن لے جو اس کے کام کاج (یعنی محنت مزدوری) کے کپڑوں کے علاوہ ہوں ۔“