کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جمعہ کی نماز کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا اس شخص کے گناہ معاف کر دیتا ہے جو جمعہ کے شرائط کے ساتھ اسے ادا کرے یہاں تک کہ اگلا جمعہ آ جائے
حدیث نمبر: 2776
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَدِيعَةَ أَبِو وَدِيعَةَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَتَطَهَّرَ مَا اسْتَطَاعَ مِنْ طُهْرٍ ، ثُمَّ ادَّهَنَ مِنْ دُهْنِهِ ، أَوْ طِيبِ بَيْتِهِ ، ثُمَّ رَاحَ إِلَى الْجُمُعَةِ ، وَلَمْ يُفَرِّقْ بَيْنَ اثْنَيْنِ ، ثُمَّ صَلَّى مَا بَدَا لَهُ ، فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ أَنْصَتَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الأُخْرَى " .
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور جہاں تک ممکن ہو اچھی طرح پاکیزگی حاصل کرے پھر وہ تیل لگائے یا اپنے گھر میں موجود خوشبو لگائے پھر جمعہ کے لیے جائے اور دو آدمیوں کے درمیان فرق نہ کرے پھر جتنا مناسب سمجھے نماز (یعنی سنتیں، یا نوافل) ادا کرے پھر جب امام آ جائے، تو خاموشی (کے ساتھ اس کا خطبہ سنے) تو اس شخص کے اس جمعے اور آگلے جمعے تک کے درمیانی گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے ۔“