کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قرآن کی تلاوت کے دوران سجدہ کرنے کا بیان - اس وجہ کا ذکر جس کی بنا پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ ص میں سجدہ کیا
حدیث نمبر: 2766
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، وَالأَشَجُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ الْعَبَّاسِ : سَجْدَةُ ( ص ) مِنْ أَيْنَ أَخَذْتَهَا ؟ قَالَ : فَتَلا عَلَيَّ : ( وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ سورة الأنعام آية 84 حَتَّى بَلَغَ إِلَى قَوْلِهِ : أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 90 ) ، قَالَ : " كَانَ دَاوُدُ سَجَدَ فِيهَا ، فَلِذَلِكَ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
مجاہد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا۔ سورہ ص میں سجدہ تلاوت موجود ہونے کا حکم آپ نے کہاں سے حاصل کیا ہے، تو انہوں نے میرے سامنے یہ آیت تلاوت کی۔ ” اس کی ذریت میں مسلمان داؤد سلیمان اور ایوب ہیں ۔“ یہ آیت انہوں نے یہاں تک تلاوت کی: ” یہ وہ لوگ ہیں، جنہیںاللہ تعالیٰ نے ہدایت عطا کی تو تم ان کی ہدایت کی پیروی کرو ۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا: سیدنا داؤد علیہ السلام نے اس جگہ پر سجدہ کیا تھا اسی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی (اس آیت پر) سجدہ کیا۔