کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قرآن کی تلاوت کے دوران سجدہ کرنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ اس خبر کا عمومیت سے مراد بعض عمومیت ہے، نہ کہ کلی
حدیث نمبر: 2764
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ سُورَةَ النَّجْمِ فَسَجَدَ ، فَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِلا سَجَدَ ، إِلا رَجُلٌ وَاحِدٌ أَخَذَ كَفًّا مِنْ حَصًى فَوَضَعَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ " ، وَقَالَ : يَكْفِينِي ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدُ قُتِلَ كَافِرًا .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ نجم کی تلاوت کی تو سجدہ تلاوت کیا۔ حاضرین میں سے ہر شخص نے سجدہ تلاوت کیا صرف ایک شخص نے نہیں کیا اس نے مٹھی میں کنکریاں لی اور اپنی پیشانی کے ساتھ لگا دیا اور بولا: میرے لیے اتنا ہی کافی ہے۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بعد میں، میں نے اس شخص کو دیکھا، وہ کافر ہونے کے عالم میں قتل ہوا۔