کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قرآن کی تلاوت کے دوران سجدہ کرنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو شخص اپنی تلاوت میں اللہ کے لیے سجدہ کرتا ہے اس کے لیے جنت میں داخلے کی امید ہے
حدیث نمبر: 2759
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا قَرَأَ ابْنُ آدَمَ السَّجْدَةَ فَسَجَدَ ، اعْتَزَلَ الشَّيْطَانُ يَبْكِي ، وَيَقُولُ : يَا وَيْلَهُ أُمِرَ ابْنُ آدَمَ السُّجُودَ فَسَجَدَ ، فَلَهُ الْجَنَّةُ ، وَأُمِرْتُ بِالسُّجُودِ فَأَبَيْتُ فَلِيَ النَّارُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب ابن آدم آیت سجدہ تلاوت کرتا ہے، تو شیطان روتا ہوا الگ ہو جاتا ہے وہ یہ کہتا ہے ہائے افسوس! ابن آدم کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا اس نے سجدہ کر لیا تو اسے جنت مل جائے گی مجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا میں نے انکار کیا، تو مجھے جہنم ملے گی۔