کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: سفر کی نماز کا بیان - اس خبر کا ذکر جو علم کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ مکہ میں مقیم کو کسی بھی حالت میں قصر نماز کی اجازت ہے
حدیث نمبر: 2755
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قُلْتُ : أَكُونُ بِمَكَّةَ فَكَيْفَ أُصَلِّي ؟ قَالَ : " صَلِّ رَكْعَتَيْنِ سُنَّةَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
موسی بن سلمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا میں نے کہا: اگر میں مکہ میں موجود ہوں، تو میں کیسے نماز ادا کروں؟ انہوں نے فرمایا: تم دو رکعات ادا کرو جو سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔