کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: سفر کی نماز کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ جو شخص اڑتالیس ہاشمی میل تک کے سفر کا ارادہ کرے، وہ اپنی سفر کی پہلی منزل سے ہی قصر نماز کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 2743
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " صَلَّيْتُ الظُّهْرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا ، وَصَلَّيْتُ مَعَهُ الْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ ، وَكَانَ مُسَافِرًا " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مدینہ منورہ میں ظہر کی نماز میں چار رکعات ادا کی ہیں اور آپ کی اقتداء میں ذوالحلیفہ میں عصر کی نماز کی دو رکعات ادا کی ہیں آپ اس وقت سفر کر رہے تھے۔