کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: سفر کی نماز کا بیان - اس بات کا بیان کہ عائشہ کے قول "نماز دو دو رکعتوں کی فرض کی گئی" سے مراد اس وقت ہے جب نماز پہلی بار فرض ہوئی
حدیث نمبر: 2737
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، بِحَرَّانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا النُّفَيْلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " أَوَّلُ مَا فُرِضَتِ الصَّلاةُ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ زِيدَ فِي صَلاةِ الْحَضَرِ ، وَأُقِرَّتْ فِي السَّفَرِ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نماز فرض ہوئی تھی، تو حضر اور سفر کے دوران دو، دو رکعت ہی فرض ہوئی تھی، پھر حضر کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا، اور سفر کی نماز کو اس کی اسی حالت میں برقرار رکھا گیا۔