کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: عورت کے سفر کا بیان - اس بات کا بیان کہ یہ منع حتمی ہے، نہ کہ استحبابی
حدیث نمبر: 2734
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، بِبُسْتَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَتْهُ ، أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ ، تَقُولُ لِعَائِشَةَ : إِنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُسَافِرُ فَوْقَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ إِلا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ " ، قَالَتْ عَمْرَةُ : فَالْتَفَتَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ ، فَقَالَتْ : " مَا كُلُّهُنَّ لَهَا ذُو مَحْرَمٍ " .
عمرہ بنت عبدالرحمن بیان کرتی ہیں: وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھیں۔ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ کہا: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ” کسی بھی عورت کے لیے تین دن سے زیادہ سفر کرنا جائز نہیں ہے، البتہ اگر اس کا محرم ساتھ ہو (تو جائز ہے) ۔“ عمره نامی خاتون بیان کرتی ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہماری طرف توجہ کی اور دریافت کیا: کیا ان سب کے ہمراہ محرم نہیں ہیں۔