کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: عورت کے سفر کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ اس تعداد کے ذکر سے منع کا مقصد اس سے کم کی اجازت نہیں
حدیث نمبر: 2724
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ يَوْمَيْنِ مِنَ الدَّهْرِ إِلا وَمَعَهَا زَوْجُهَا ، أَوْ ذُو مَحْرَمٍ مِنْهَا " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کوئی بھی عورت دو دن کا سفر نہ کرے مگر یہ، اس کا شوہر یا کوئی محرم اس کے ساتھ ہو۔ “