کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سفر کے دوران نماز کے احکام کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ اونٹوں پر سوار ہونے والے کے لیے تسمیہ پڑھنا تاکہ اس سے شیاطین ان کے پچھلے حصوں سے دور ہوں
حدیث نمبر: 2694
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الأَسْلَمِيَّ ، حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَاهُ حَمْزَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَى ظَهْرِ كُلِّ بَعِيرٍ شَيْطَانٌ ، فَإِذَا رَكِبْتُمُوهَا فَسَمُّوا اللَّهَ ، وَلا تَقْصُرُوا عَنْ حَاجَاتِكُمْ " .
سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” ہر اونٹ کی پشت پر شیطان ہوتا ہے، جب تم اس پر سوار ہو، تو اللہ کا نام لو اور اپنی حاجت کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہ کرو ۔“