کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سفر کے دوران نماز کے احکام کا بیان - اس بات کا ذکر جو آدمی اپنے بھائی سے رخصتی کے وقت کہتا ہے تاکہ اللہ اسے اس کے سفر میں محفوظ رکھے
حدیث نمبر: 2693
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدَّغَوْلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الرَّازِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُطْعِمُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : خَرَجْتُ إِلَى الْعِرَاقِ أَنَا وَرَجُلٌ مَعِي ، فَشَيَّعَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يُفَارِقَنَا ، قَالَ : إِنَّهُ لَيْسَ مَعِي شَيْءٌ أُعْطِيكُمَا ، وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِذَا اسْتَوْدَعَ اللَّهُ شَيْئًا حَفِظَهُ ، وَإِنِّي أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكُمَا وَأَمَانَتَكُمَا ، وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكُمَا " .
مجاہد بیان کرتے ہیں: میں عراق کے لیے روانہ ہونے لگا تھا میرے ساتھ ایک اور شخص تھا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمیں رخصت کرنے کے لیے ہمارے ساتھ آئے جب وہ ہم سے جدا ہونے لگے، تو انہوں نے فرمایا: میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے، جو میں تمہیں دوں لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات فرماتے ہوئے سنا ہے۔ ” جب کوئی شخصاللہ تعالیٰ کو کوئی چیز ودیعت کرتا ہے، تواللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کرتا ہے، تو میں تمہارے دین تمہاری امانت اور تم دونوں کے عمل کے خاتمے کواللہ تعالیٰ کو ودیعت کرتا ہوں ۔“