کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قیام الليل کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جب عمر نے انہیں کمزور کیا تو رات کی نماز بیٹھ کر پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 2632
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي شَيْئًا مِنْ صَلاةِ اللَّيْلِ جَالِسًا حَتَّى دَخَلَ فِي السِّنِّ ، فَجَعَلَ يَقْرَأُ ، فَإِذَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنَ السُّورَةِ ثَلاثُونَ آيَةً أَوْ أَرْبَعُونَ آيَةً ، قَامَ فَقَرَأَ ، ثُمَّ رَكَعَ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے نفل کبھی بیٹھ کر ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ جب آپ کی عمر زیادہ ہو گئی تو آپ (بیٹھ کر) تلاوت کرتے تھے یہاں تک کہ جب کسی سورۃ کی تیس یا چالیس آیات باقی رہ جاتی تھیں، تو آپ کھڑے ہو کر ان کی تلاوت کرتے تھے، پھر رکوع میں جاتے تھے۔