کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: قیام الليل کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی رات کو نفلی نماز جماعت سے پڑھ سکتا ہے
حدیث نمبر: 2628
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يُحَدِّثُ ، قَالَ : " أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّى نَزَلْنَا السُّقْيَا " ، فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ : مَنْ يَسْقِينَا ؟ قَالَ : " جَابِرٌ " ، فَخَرَجْتُ فِي فَتَيَانٍ مِنَ الأَنْصَارِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَاءَ الَّذِي بِالأُثَايَةِ ، وَبَيْنَهُمَا قَرِيبٌ مِنْ ثَلاثٍ وَعِشْرِينَ مِيلا ، فَسَقَيْنَا وَاسْتَقَيْنَا ، حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ عَتَمَةٍ جَاءَ رَجُلٌ عَلَى بَعِيرٍ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ إِلَى الْحَوْضِ ، فَقَالَ لَهُ : أَوْرِدْ ، فَأَوْرَدَ ، فَأَخَذْتُ بِزِمَامِ رَاحِلَتِهِ فَأَنَخْتُهَا ، " فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى الْعَتَمَةَ وَجَابِرٌ إِلَى جَانِبِهِ ، فَصَلَّى ثَلاثَ عَشْرَةَ سَجْدَةً " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں۔ حدیبیہ کے زمانہ میں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے ہم نے ” سقیا“ کے مقام پر پڑاؤ کیا، تو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کون ہمیں پانی پلائے گا، تو انہوں نے (شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جابر! میں انصار کے کچھ نوجوانوں کے ساتھ روانہ ہو ” اثایہ “ کے مقام پر ہم پانی کے پاس آئے ان دونوں جگہوں کے درمیان تقریباً 23 میل کا فاصلہ تھا وہاں سے ہم نے خود بھی پانی پیا اپنے جانوروں کو بھی پلایا یہاں تک کہ شام ہو جانے کے بعد ایک شخص اپنے اونٹ پر آیا اس کا اونٹ حوض کی طرف جانے کے لیے اس سے مقابلہ کر رہا تھا اور وہ اس سے کہہ رہا تھا آگے آؤ پھر وہ آگے آیا میں نے اس کی سواری کی لگام پکڑی اور اس کے اونٹ کو بٹھا دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے عشاء کی نماز ادا کی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ آپ کے پہلو میں تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ رکعات ادا کی۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصلاة / حدیث: 2628
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - انظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 2619»