کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قیام الليل کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ تہجد کرنے والا اپنی آخری نماز ایک رکعت کرے جو اس کا وتر ہو
حدیث نمبر: 2622
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : نَادَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : كَيْفَ تَأْمُرُنَا أَنْ نُصَلِّيَ مِنَ اللَّيْلِ ؟ فَقَالَ : " يُصَلِّي أَحَدُكُمْ مَثْنَى مَثْنَى ، فَإِذَا خَشِيَ الصُّبْحَ صَلَّى وَاحِدَةً أَوْتَرَتْ لَهُ مَا قَدْ صَلَّى مِنَ اللَّيْلِ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں۔ ایک شخص نے بلند آواز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کیا اس نے عرض کی: آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ہم رات کے وقت کیسے نماز ادا کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم رات کے وقت دو، دو رکعت کر کے نماز ادا کرو اور جب صبح صادق قریب ہونے کا اندیشہ ہو، تو پھر ایک رکعت ادا کر لو اس طرح تم اپنی ادا کی ہوئی رات کی نماز کو طاق کر لو گے۔