کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قیام الليل کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ تہجد کرنے والا اپنی آواز بلند کر سکتا ہے تاکہ کچھ سننے والوں کو سنائی دے
حدیث نمبر: 2603
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ سَعِيدٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ زَائِدَةَ بْنِ نَشِيطٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " أَنَّهُ كَانَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ رَفَعَ صَوْتَهُ طَوْرًا " ، وَيَذْكُرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُهُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بات منقول ہے، جب وہ رات کے وقت نوافل ادا کرتے تھے، تو وہ اپنی آواز کو کچھ بلند کیا کرتے تھے وہ یہ بات ذکر کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔