کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قیام الليل کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ یہ خبر صرف اوزاعی نے یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت کی
حدیث نمبر: 2595
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، وَالأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ كَعْبٍ الأَسْلَمِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ أَبِيتُ عِنْدَ حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَكُنْتُ أَسْمَعُهُ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ ، قَالَ : " سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِينَ " الْهَوِيَّ ، ثُمَّ يَقُولُ : " سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ " الْهَوِيَّ .
سیدنا ربیع بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے کے پاس رات بسر کی جب آپ رات کے وقت نوافل ادا کر رہے تھے، تو میں آپ کو سنتا رہا آپ یہ پڑھ رہے تھے: ” تمام جہانوں کا پروردگار پاک ہے۔ آپ خاصی دیر یہ پڑھتے رہے،اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے حمد اسی کے لیے مخصوص ہے ۔“