کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قیام الليل کا بیان - اس بات کا بیان کہ یہ حکم اس شخص کے لیے ہے جو اپنی نماز میں غنودگی کا شکار ہو، چاہے نیند اس پر غالب نہ آئی ہو
حدیث نمبر: 2584
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلالٍ الصَّوَّافُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا نَعَسَ الرَّجُلُ وَهُوَ يُصَلِّي فَلْيَنْصَرِفْ ، لَعَلَّهُ يَكُونُ يَدْعُو فِي صَلاتِهِ فَيَدْعُو عَلَى نَفْسِهِ وَهُوَ لا يَدْرِي " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب کسی شخص کو نماز کے دوران اونگھ آنے لگے، تو اسے نماز ختم کر دینی چاہیئے کیونکہ ایسا ہو سکتا ہے وہ اپنی طرف سے نماز کے دوران دعا مانگ رہا ہو حالانکہ درحقیقت اپنے لیے دعائے ضرر کر رہا ہو اور اسے اس بات کا علم بھی نہ ہو ۔“