کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: قیام الليل کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز میں اپنی تمام قرأت بلند آواز سے نہیں کرتے تھے
حدیث نمبر: 2582
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ بُرْدٍ أَبِي الْعَلاءِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَائِشَةَ : أَرَأَيْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْهَرُ بِصَلاتِهِ ، أَوْ يُخَافِتُ بِهَا ؟ قَالَتْ : " رُبَّمَا جَهَرَ بِصَلاتِهِ ، وَرُبَّمَا خَافَتَ بِهَا " ، قُلْتُ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الأَمْرِ سَعَةً .
غضیف بن حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں عرض کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آپ کیا کہتی ہیں؟ آپ نماز پڑھتے وقت بلند آواز میں قرأت کرتے تھے یا پست آواز میں کرتے تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا، بعض اوقات آپ بلند آواز میں قرأت کرتے تھے اور بعض اوقات پست آواز میں کرتے تھے، تو میں نے کہا: ہر طرح کی حمداللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جس نے اس معاملہ میں گنجائش رکھی ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصلاة / حدیث: 2582
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر (2438). تنبيه!! رقم (2438) = (2447) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 2573»