کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: صلاة الضحی کا بیان - اس بات کا استحباب کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں چاشت کی نماز آٹھ رکعتوں کے ساتھ پڑھی جائے
حدیث نمبر: 2537
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، بِوَاسِطَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو : وَقَدْ رَأَيْتُ أَبَا مُرَّةَ ، وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ أَدْرَكَ أُمَّ هَانِئٍ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أَجَرْتُ حَمَوَيَّ ، فَزَعَمَ ابْنُ أُمِّي ، تَعْنِي عَلِيًّا ، أَنَّهُ قَاتِلُهُ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ يَا أُمَّ هَانِئٍ " ، قَالَتْ : وَصَبَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاءً فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ الْتَحَفَ بِثَوْبٍ عَلَيْهِ ، وَخَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ ، فَصَلَّى الضُّحَى ثَمَانَ رَكَعَاتٍ " .
محمد بن عمرو بیان کرتے ہیں: میں نے ابومرہ کو دیکھا ہے وہ ایک عمر رسیدہ شخص تھے انہیں سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کی زیارت کا شرف حاصل تھا وہ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: فتح مکہ کے موقع پر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں نے اپنے دو دیوروں کو پناہ دی ہے اور میرے بھائی یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ام ہانی جسے تم نے پناہ دی ہے ہم بھی اسے پناہ دیتے ہیں۔ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی انڈیلا اور غسل کیا، پھر کپڑے کو لحاف کے طور پر لپیٹ لیا اس کے کنارے مخالف سمت میں (کندھوں) پر ڈال لیے پھر آپ نے چاشت کے وقت آٹھ رکعات ادا کی۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصلاة / حدیث: 2537
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الإرواء» (464). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 2528»