کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جانور پر نماز پڑھنے کا بیان - اس بات کا بیان کہ سواری پر نفلی نماز پڑھنے والے کے دو سجدوں کو رکوع سے زیادہ جھک کر اشارے سے کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 2523
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ يُصَلِّي النَّوَافِلَ فِي كُلِّ وَجْهٍ ، وَلَكِنَّهُ يَخْفِضُ السَّجْدَتَيْنِ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ يُومِئُ إِيمَاءً " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اپنی سواری پر نماز ادا کر رہے تھے آپ نوافل ادا کر رہے تھے خواہ آپ کا رُخ کسی بھی طرف ہو تاہم آپ رکوع کے مقابلے میں، سجدہ کرتے ہوئے زیادہ جھک جاتے تھے آپ اشارے کے ساتھ (رکوع اور سجدہ کر رہے تھے)