کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جانور پر نماز پڑھنے کا بیان - اس بات کی کیفیت کا ذکر کہ سواری پر نفلی نماز پڑھنے والے کا رکوع اور سجدہ کیسا ہو
حدیث نمبر: 2522
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، عَنِ ابْنِ نَمِرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى دَابَّتِهِ فِي السَّفَرِ فِي السُّبْحَةِ يُومِئُ بِرَأْسِهِ إِيمَاءً " .
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر کے دوران اپنی سواری پر نفل نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے آپ سر کے اشارے سے (رکوع اور سجدے کر رہے تھے)