کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جانور پر نماز پڑھنے کا بیان - اس بات کا بیان کہ یہ نماز جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر پڑھتے تھے وہ نفلی تھی، نہ کہ فرض
حدیث نمبر: 2518
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ مَوْلَى حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ ، فَبَعَثَنِي مَبْعَثًا ، فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ يَسِيرُ ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ ، ثُمَّ سَلَّمْتُ فَأَشَارَ وَلَمْ يُكَلِّمْنِي ، فَنَادَانِي بَعْدُ وَقَالَ : " إِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي نَافِلَةً " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ آپ نے مجھے کسی کام سے بھیجا جب میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ اس وقت (سواری پر) سوار ہو کر چل رہے تھے میں نے آپ کو سلام کیا، تو آپ نے اپنے دست اقدس کے ذریعے اشارہ کیا، پھر میں نے آپ کو سلام کیا، تو آپ نے اشارہ کیا آپ نے میرے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی اس کے بعد آپ نے مجھے بلایا اور ارشاد فرمایا: میں اس وقت نفل نماز ادا کر رہا تھا۔