کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جانور پر نماز پڑھنے کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ نمازی اپنی سواری پر نماز پڑھ سکتا ہے چاہے قبلہ اس کے پیچھے ہو
حدیث نمبر: 2516
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ ، فَأَدْرَكْتُهُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَأَشَارَ إِلَيَّ ، فَلَمَّا فَرَغَ دَعَانِي ، فَقَالَ : " إِنَّكَ سَلَّمْتَ عَلَيَّ وَأَنَا أُصَلِّي " ، وَهُوَ مُتَوَجِّهٌ يَوْمَئِذٍ نَحْوَ الْمَشْرِقِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی کام کے سلسلے میں بھیجا جب میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ کو سلام کیا آپ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارے کے ذریعے جواب دیا: جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے مجھے بلایا اور ارشاد فرمایا: تم نے مجھے جس وقت سلام کیا تھا میں اس وقت نماز پڑھ رہا تھا۔ (راوی کہتے ہیں) اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ مشرق کی طرف تھا۔