کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفل نمازوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ جب وہ اپنے گھر سے نکلنا چاہے تو دو رکعتوں سے رخصت لے
حدیث نمبر: 2514
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحسَنِ بْنِ مُكْرَمٍ ، بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَ : قُلْتُ لَهَا : بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ يَبْدَأُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ عَلَيْكِ ، وَإِذَا خَرَجَ مِنْ عِنْدِكِ ؟ قَالَتْ : " كَانَ يَبْدَأُ إِذَا دَخَلَ بِالسِّوَاكِ ، وَإِذَا خَرَجَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ " .
مقدام بن شریح اپنے والد کے حوالے سے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں، (ان کے والد کہتے ہیں) میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے ہاں تشریف لاتے تھے، تو سب سے پہلے کیا کرتے تھے اور جب آپ کے ہاں سے تشریف لے جاتے تھے، تو کیا کرتے تھے، تو سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں تشریف لاتے تھے، تو سب سے پہلے مسواک کرتے تھے اور جب آپ تشریف لے جاتے تھے، تو دو نفل ادا کرتے تھے۔