کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفل نمازوں کا بیان - اس بات کا بیان کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول "جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھتے تو بیٹھ کر رکوع کرتے" سے مراد یہ ہے کہ اگر وہ بیٹھ کر نماز شروع کرتے تو بیٹھ کر ہی رکوع کرتے
حدیث نمبر: 2511
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيِّ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ الْعُقَيْلِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَائِمًا وَقَاعِدًا ، فَإِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ قَائِمًا رَكَعَ قَائِمًا ، وَإِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ قَاعِدًا رَكَعَ قَاعِدًا " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر بھی اور بیٹھ کر بھی نماز ادا کر لیتے تھے جب آپ کھڑے ہو کر نماز کا آغاز کرتے تھے، تو آپ قیام کی حالت میں ہی رکوع میں جاتے تھے اور جب آپ بیٹھ کر نماز ادا کرتے تھے، تو بیٹھے ہوئے ہی رکوع میں چلے جاتے تھے۔