کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفل نمازوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعتوں میں کیا پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 2459
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " رَمَقْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا ، فَكَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ بِ : قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : سَمِعَ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيُّ هَذَا الْخَبَرَ عَنِ الثَّوْرِيِّ ، وَإِسْرَائِيلَ ، وَشَرِيكٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، فَمَرَّةً كَانَ يُحَدِّثُ بِهِ عَنْ هَذَا ، وَأُخْرَى عَنْ ذَاكَ ، وَتَارَةً عَنْ ذَا .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں ایک ماہ تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا جائزہ لیتا رہا آپ فجر سے پہلے کی دو رکعات (سنت) میں پہلی رکعت میں سورہ کافرون اور سورہ اخلاص کی تلاوت کرتے تھے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابو أحمد زبیری محمد بن عبدالله اسدی نے، یہ روایت ثوری اور اسرائیل اور شریک سے بھی سنی ہے جو ابواسحاق کے حوالے سے منقول ہے تو ایک مرتبہ انہوں نے اس راوی سے نقل کر دیا دوسری مرتبہ دوسرے سے نقل کر دیا تیسری مرتبہ اس سے نقل کر دیا۔