کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفل نمازوں کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی فجر سے پہلے دو رکعتوں کی جلدی اس غنیمت سے زیادہ تھی جو وہ حاصل کرتے تھے
حدیث نمبر: 2457
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى السَّخْتِيَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : " مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْرِعُ إِلَى شَيْءٍ مِنَ النَّوَافِلِ أَسْرَعَ مِنْهُ إِلَى الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الصُّبْحِ وَلا إِلَى غَنِيمَةٍ يَغْتَنِمُهَا " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی بھی نفل نماز کی طرف اس سے زیادہ تیزی کرتے ہوئے نہیں دیکھا اور نہ ہی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنی تیزی سے کوئی غنیمت حاصل کرتے ہوئے دیکھا ہے، جتنی تیزی (یعنی اہتمام سے) آپ صبح سے پہلے کی دو رکعات (سنت) ادا کرتے تھے۔