کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: وتر نماز کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کردہ کے استعمال کی اجازت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 2440
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِخَمْسٍ ، لا يَجْلِسُ فِي شَيْءٍ مِنَ الْخَمْسِ إِلا فِي آخِرِهِنَّ ، يَجْلِسُ ثُمَّ يُسَلِّمُ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پانچ رکعات وتر ادا کرتے تھے۔ آپ ان پانچ رکعات کے درمیان میں نہیں بیٹھتے تھے۔ صرف ان کے آخر میں بیٹھتے تھے اور بیٹھنے کے بعد آپ سلام پھیر دیتے تھے۔