کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ اگر کھلی جگہ میں نیزہ یا سترہ نہ ہو تو آدمی اپنی سواری کی طرف نماز پڑھ سکتا ہے
حدیث نمبر: 2378
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِلَى رَاحِلَتِهِ " ، قَالَ نَافِعٌ : وَرَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُصَلِّي إِلَى رَاحِلَتِهِ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے۔ آپ اپنی سواری کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے۔ نافع بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنی سواری کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔